جہلم لائیو( سوشل ڈیسک) ہیئر سٹائل و سیلون سنٹرز پر مساج اور رنگ گورا کرنے کے چکر میں ناقص و غیر معیاری کریموں کے استعمال سے نوجوان نسل کی جلد خراب ہونے لگی۔ جہلم شہر میں موجود ہیر سٹائل و سیلون سنٹروں پر دنوں میں لوگوں کو چاند کی طرح چمکتے ہوئے سفید چہرے کا جھانسہ دے کر زہریلے کیمیکل اور ناقص و غیر معیاری چیزوں سے کریموں سے نوجوان لڑکے و لڑکیوں کی بڑی تعداد ان دھوکہ بازوں کے جھانسے میں آکر اپنے چہروں کا ستیاناس کروا رہے ہیں ، ناقص وغیر معیاری کریموں کی آڑ میں ملاوٹ مافیابلا خوف نوجوانوں کو ورغلا کر ان کے حلیے بگاڑ رہے ہیں۔نوجوانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہیئر سٹائل و سیلون سنٹرز میں ناقص کریموں کا استعمال کرنے والے بااثر مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو جلدی امراض سے محفوظ بنایا جا سکے۔
سیلون سنٹر اور مساج پارلر پر نوجوان نسل کے ساتھ دھوکہ