VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

ڈی سی جہلم کا بڑا اقدام: موضع آوانہ اور چک نصیرالدین کا 8 سالہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا

ڈی سی جہلم نے اپنی خصوصی ہدایات اور ذاتی دلچسپی سے جہلم کے نواحی علاقہ موضع آوانہ و چک نصیرالدین کے رہائشیوں کا اہم مسئلہ حل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ آٹھ سال سے کریش سے آنے والے بڑی گاڑیوں اور ڈمپروں نے جہلم کے نواحی علاقہ موضع آوانہ ، چک نصیرالدین اور دیگر علاقہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی،سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو کئی دفعہ گھنٹوں انتطار کرنا پڑتا تھا،اس کے علاوہ آئے روز حادثات بھی رونما ہو رہے تھے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہلیان علاقہ جن میں سرکردہ طور پر چوہدری نصیرالٖہی ،چوہدری تنویر الٖہی ،چوہدری نوید حمید ،چوہدری جہانگیرعزیز،دانیال عزیزاور طلعت حسین قریشی شامل ہیں، انہوں نے دیگر اہلیان علاقہ کو اکٹھا کر کے اس مخدوش صورتحال کے خلاف احتجاج شروع کر دیا،اس پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگان نے فوری نوٹس لے لیا، انہوں نے احتجاج کرنے والی عوام اور کریش مالکان کا موقف سنا، اور پھر علاقے میں موجود متعدد کریش پلانٹس کے لئے دریائے جہلم کے کنارے پر ایک متبادل راستہ بنا دیا، جس سے یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا، اور دونوں پارٹیوں نے اسپر سکھ کا سانس لیا۔

اہلیان علاقہ نے اس موقع پر ووکس پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی جہلم میر رضا اوزگن کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتے ہیں، کیونکہ اس سے پہلے بھی ان لوگوں نے انتطامیہ کو شکایات کیں لیکن ان کا مسئلہ حل نہ ہوا،تاہم موجودہ ڈی سی جہلم نے اپنی ذاتی دلچسپی سے چند ہی دنوں مٖیں آٹھ سالہ مسئلہ حل کر دیا،اس لئے ان کے شکر گزار ہیں،اور دعا کرتے ہیں ایک محنتی ،قابل اور ہمدرد ڈی سی جہلم کی موجودگی میں ہمارا شہر ترقی کی منازل طے کرے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More