VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

موضع آوانہ میں ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاج پر پولیس تشدد اور مقدمات کا اندراج

پھر وہی ہوا ہے،واقعہ یہ ہے کہ موضع آوانہ کے رہائشیوں نے کریش پلانٹس کو متبادل راستہ ملنے کے بعد اپنی روڈ سے ڈمپر گزرنے کے خلاف احتجاج کیا، انتظامیہ نے ڈی ایس پی شہباز ہنجرا کو موقع پر بھیجا ،انہوں نے واقفان حال کے مطابق پولیس نفری کے ہمراہ مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ،اور ایک 70سالہ بزرگ سمیت درجن سے زائد افراد پر ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے کچھ یار لوگوں نے صورتحال پر بات کرنے کی بجائے ڈی ایس پی شہباز ہنجرا کی حمایت میں آسمان کے قلابے ملانے شروع کر دیئے،مزے کی بات یہ ہے کہ اگر ان لوگوں کو آپ کہیں کہ یہی تحریر دوبارہ لکھ دیں تو یہ نہیں لکھ سکیں گے۔یہ پہلی دفعہ نہیں ہو رہا اور شاید آخری دفعہ بھی نہیں ہو رہا۔راقم الحروف اگرچہ اس پورے سسٹم کو سمجھتا ہے،لیکن اس پر اتنا کہنا ہی کافی ہے۔

دوسری طرف انتطامیہ کی بات سنیں ۔انہوں نے ہی متبادل راستہ دیا ہے،اور انہوں نے ہی موضع بڈھاڑ اور موضع آوانہ کے درمیان ایک واضع لائن بھی کھینچ دی ہے۔دیکھا جائے تو بڈھاڑ میں سڑک نسبتاً کھلی ہے،لیکن ان کے احتجاج پر قانونی عملداری کا راگ نہیں الاپا گیا،بلکہ وہاں ڈمپر اور ہیوی وہیکل کے گزرنے پر پابندی لگا دی گئی ،شاید ان کا ریفرنس تگڑا تھا۔اور یہاں آوانہ میں شاید کوئی ریفرنس مضبوط نہیں ہے۔

بہرحال جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے!

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More