جہلم(سٹی رپورٹر): حالیہ دنوں میں سیلاب کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے ندیم خادم صف اول میں دکھائی دئیے،خدمت ہی گھرمالہ خاندان کی سیاست ہے،ان خیالات کا اظہار سمندر پار مقیم چوہدری پرویز المعروف ماکھا جٹ نے ووکس پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وہ جہلم کی سیاست میں متحرک تو نہیں ہیں،لیکن جس سیاسی شخصیت کے کام کی تعریف کرتے ہیں ،وہ گھرمالہ خاندان کا چشم و چراغ چوہدری ندیم خادم ہے،انہوں نے کہا کہ آپ حالیہ دنوں میں دیکھ لیں،جب جہلم کے کچھ علاقوں بائی دیس وغیرہ میں مقامی لوگ سیلاب کے پانی میں گھر گئے،تو چوہدری ندیم خادم فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقعے پر پہنچے اور انہوں نے پانی میں پھنسے لوگوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہر ممکن مدد کی،ماکھا جٹ نے مزید کہا کہ ہم چوہدری ندیم خادم کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہیں،اوریہی گھرمالہ خاندان کا شعار ہے،جس کی وجہ سے ہم جیسے لوگ ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
جہلم میں سیلاب کے دوران ندیم خادم کی خدمات قابل تحسین ہیں،ماکھا جٹ