جہلم (سوشل ڈائری ) :دینہ کے نواحی علاقے گگڑ کلاں سے تعلق رکھنے والے معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری زبیر اصغر کے بیٹوں اور چوہدری ریحان اصغر کے بھتیجوں کی شادی ایک بہت بڑا سیاسی اجتماع بن گیا۔
شادی کے پر مسرت موقع پر ضلع بھر سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی بھرپور شرکت۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ گگڑ کلاں کےمعروف علمی خانوادے تعلق رکھنے والے معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری زبیر اصغر کے بیٹوں اور چوہدری ریحان اصغر کے بھتیجوں کی شادی خانہ آبادی گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں سرانجام پائی،شادی کی تقریبات تو کئی روز جاری رہیں،تاہم آخری روز ولیمہ کی تقریب ایک بہت بڑا سیاسی اجتماع بن گئی۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، چیئرمین گجریوتھ فورم جہلم چوہدری ساجد امین، سابق ایم پی اے لال حسین ،چوہدری بوٹا جاوید نائب صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن،سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، کرنل ساجد محمود بوڑھا جنگل ،چوہدری حسن مصطفی اف کالا گجرا ں، چوہدری عبدالرفیق کنتریلی ،سابق وائس چیرمین ضلع جہلم ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ،سابق ناظم یونین کونسل بوکن چوہدری خاور وجاہت وسیم ،سابق چیئرمین مغل آباد راجہ مبارک کیانی ،سابق چیئرمین لدھڑراجہ افراسیاب ،سابق چیئرمین کوہالی چوہدری عاشق ،سابق چیئرمین کالا گجراں میجر آصف محمود ،سابق چیئرمین پھلرے سیداں گل بہار شاہ، سابق چیئرمین مونن چوہدری ارشد ،سابق چیئرمین لہڑی راجہ احمد حسین شوکت ،اور فرزند سابق چیئرمین بلدیہ دینہ میاں ریحان عنصر کے علاوہ زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
چوہدری زبیراصغر نے اس موقع پر ووکس پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں مقیم ہیں لیکن اس طرح کی سوشل لائف کو وہاں بہت مس کرتے ہیں،اس لئے انہوں نے اپنے صاحبزادوں کی تقریب ولیمہ میں اپنے تمام دوستوں یاروں کی دعوت دی ہے،تاکہ ملاقات کا بہانہ مل سکے،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریب کے حوالے سے انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق عمل کیا ہے،تاکہ کسی قسم کی بدمزگی نہ ہو۔
🔹 VOX Pakistan کے بارے میں
VOX Pakistan ایک آزاد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے سیاسی، سماجی، اور معاشی معاملات پر تحقیقی، تجزیاتی اور رائے پر مبنی مواد پیش کرتا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ خبروں کی سطحی رپورٹنگ کے بجائے قارئین کو پس منظر، حقائق اور گہرائی کے ساتھ آگاہ کیا جائے۔
VOX Pakistan پر شائع ہونے والا مواد کسی سیاسی جماعت، ادارے یا گروہ کا ترجمان نہیں بلکہ آزاد صحافتی اصولوں کے تحت تیار کیا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو سوچنے، سوال کرنے اور باخبر فیصلے کرنے میں مدد دینا ہے۔
اگر آپ پاکستان کے حالات کو محض سرخیوں کے بجائے سمجھنا چاہتے ہیں تو VOX Pakistan آپ کے لیے ہے۔
📩 رابطہ: voxpakistanofficial@gmail.com