ایک امریکن پاکستانی نے اپنی مرحومہ بیوی کے نام پر جہلم میں چیرٹی پروگرام شروع کر دیا۔اہلیان علاقہ اور اہلیان جہلم شہر کا خراج تحسین۔
یہ کہانی ہے امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی کی،جس کا نام ہے قاسم فیروز خان۔
انہوں نے ایک ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی انڈین نژاد امریکن خاتون سے شادی کی،جس نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام نمی خان رکھ لیا،پھر یہ جوڑا ہنسی خوشی رہنے لگا۔
کچھ عرصہ بعد قاسم فیروز خان کی بیوی نمی خان کا انتقال ہو گیا،اس لمحے قام فیروز نے اپنی مرحومہ بیوی کے اثاثہ جات کے بارے میں سوچا اور پھر دل ہی دل میں فیصلہ کر لیا۔
نمی خان کے نام پر فلاحی پراجیکٹ:
انہوں نے پاکستان کے شہر جہلم میں اپنے ایک عزیز محمد جمیل سے رابطہ کیا،پھر محمد جمیل نے اپنے دوستوں چوہدری قاسم دریہ،چوہدری ساجد امین (چئیرمین گوجر یوتھ فورم) ،چوہدری فیصل محکمہ تعلیم جہلم،چوہدری حسن مصطفیٖ کالا گوجراں، چوہدی ریحان اصغر گگڑ خورد،اور دیگر سے مشاورت کی،معلوم ہوا کہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بڑا گواہ میں گورنمنٹ ہائی سکول بڑا گواہ اور ملحقہ مسجد میں پینے کے لئے اور دیگر استعمال کے لئے پانی دستیاب نہیں ہے۔
بڑاگواہ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر چوہدری سلطان پرویز نے بتایا کہ یہاں پانی استعمال کے لئے موجود نہیں ہے،جس کی وجہ سے سکول کے بچوں اور سٹاف کو شدید پریشانی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے؛
شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم: روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج
چنانچہ قاسم فیروز خان کی اس ٹیم نے ان کی مرحومہ بیوی کے نام پر اس سکول اور مسجد میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر بورنگ کروا دی،اور واٹر فلٹریشن بھی فراہم کر دیا،جس سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا،بلکہ اس سے ملحقہ آبادی میں بھی ایک غریب کاندان کو پانی عدم دستیاب تھا،اس فلاحی ٹیم نے فوری طور پر ان کا مسئلہ حل کرتے ہوئے وہاں پانی کی بورنگ اور دیگر سامان مہیا کر دیا۔
فلاحی پراجیکٹس کا افتتاح:

گزشتہ روز ان واٹر فلٹریشن پراجیکٹس کا افتتاح کیا گیا،جس میں اس فلاحی ٹیم کے علاوہ اہلیان علاقہ نے شرکت کی،حافظ سعید نے اس موقع پر دعا کرائی۔
یہ بھی پڑھیے؛
ہیڈ ماسٹر چوہدری سلطان پرویز نے ووکس پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سکول،مسجد اور ملحقہ آبادی میں عرصہ دراز سے پانی کی کمی کا مسئلہ تھا،وہ لوگ اس دور میں بھی پانی جیسی نعمت سے محروم تھے،وہ خصوصی طور پر قاسم فیروز اور ان کی فلاحی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔
مزید فلاحی پراجیکٹس:
اس موقع پر چوہدری ساجد امین نے بھی ووکس پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانی کی فراہمی کے مزید پراجیکٹس پر بھی کام کر رہے ہیں،تاکہ ہمارے شہر کے لوگوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت فراہم مہیا ہوسکے۔

اس فلاحی پراجیکٹس کو اہلیان علاقہ اور جہلم کے شہریوں نے سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ٹیم فلاح و بہبود کا کام جاری رکھے گی۔
🔹 VOX Pakistan کے بارے میں
VOX Pakistan ایک آزاد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے سیاسی، سماجی، اور معاشی معاملات پر تحقیقی، تجزیاتی اور رائے پر مبنی مواد پیش کرتا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ خبروں کی سطحی رپورٹنگ کے بجائے قارئین کو پس منظر، حقائق اور گہرائی کے ساتھ آگاہ کیا جائے۔
VOX Pakistan پر شائع ہونے والا مواد کسی سیاسی جماعت، ادارے یا گروہ کا ترجمان نہیں بلکہ آزاد صحافتی اصولوں کے تحت تیار کیا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو سوچنے، سوال کرنے اور باخبر فیصلے کرنے میں مدد دینا ہے۔
اگر آپ پاکستان کے حالات کو محض سرخیوں کے بجائے سمجھنا چاہتے ہیں تو VOX Pakistan آپ کے لیے ہے۔
📩 رابطہ: voxpakistanofficial@gmail.com