VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

چیئرمین ضلع کونسل کا تعزیتی دورہ

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان او چیئرمین یونین کونسل لہڑی راجہ احمد شوکت نے علاقہ بکڑالہ میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیت صوبیدار (ر) محمد تاج کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اپنے علاقہ کی ایک بلند پایہ اور غیر متنازعہ شخصیت تھے انکی وفات سے اہل علاقہ ایک نرم دل انسان سے محروم ہو گئے ہیں راجہ قاسم علی خان اور راجہ احمد شوکت نے مرحوم کی قبر پرچادر چڑھائی اور بلندی درجات کی دعا کی اس موقعہ پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی تعزیت کے لئے موجود تھی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More