VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی25سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،چوہدری قربان حسین

جہلم لائیو(سیاسی رپورٹر):احباب کی مشاورت کے بعد عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 25 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے درخواست دے رہا ہوں،لدھڑ خاندان میری حمایت کرے گا،ان خیالات کے اظہار پی ٹی آئی ضلع جہلم کے رہنما چوہدری قربان حسین نے ایڈیٹر انچیف جہلم لائیو نوید احمد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جہلم کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے تمام سیاسی شخصیات سے بڑھ کرمحبت سے نوازا ہے،اس لئے دوستوں اور ساتھیوں کی مشاورت کے بعد آئندہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 25الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،بہت جلد پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے اپلائی کر رہا ہون،انہوں نے مزید کہا کہ میری سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف سے بھی بات ہوئی ہے،لہذا لدھڑ خاندان میری بھرپور سپورٹ کرے گا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More