VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

تھانہ صدر کے علاقہ میں نوجوان قتل،

جہلم لائیو(کرائم رپورٹر):تھانہ صدر کے علاقہ میں نوجوان قتل،ایف آئی آر درج ،قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ موضع بوکن کے رہائشی 27سالہ فدا حسین ولد خادم حسین قوم گجر کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا،تھانہ صدر جہلم میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقتول فدا حسین کو زین ولد مہدی ساکن چکوڑہ نے شیخ قریشیاں روڈ پرنامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی اور کیس کی تفتیش شروع کر دی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More