VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

اسسٹنٹ کمشنر اور سول ڈیفنس آفیسر جہلم کے مختلف مقامات پر چھاپے

اسسٹنٹ کمشنر اور سول ڈیفنس آفیسر کے مختلف مقامات پر چھاپے،
اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ اور سول ڈیفنس آفیسر نے تحصیل سوہاوہ میں مشترکہ طور پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور محمد بوٹا سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے مشترکہ طور پر گیس ری فلنگ اور پٹرول پمپ چیک کیے۔
اس کے علاوہ انہوں نے آگ بجھانے والے آلات بھی چیک کیے۔
اس کاروائی کے دوران گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کی دوکان کو سیل کیا گیا،
مختلف پٹرول پمپس پرآگ بجھانے والے آلات نہ رکھنے پر ان کے خلاف چالان کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More