VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

سیکنڈ ائیر کا طالب علم نعت خوانی میں اول قرار

جہلم لائیو( احسن وحید) گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ کے طالب علم ذیشان لیاقت کی نعت خوانی کے مقابلہ میں فرسٹ پوزیشن ،ایک لاکھ انعام جیت لیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ کے سکینڈ ائیر کے طالب علم ذیشان لیاقت نے چیف منسٹر پنجاب نعت و قرآت کے مقابلہ میں راولپنڈی ڈویژن میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر کے ایک لاکھ روپے انعام جیت لیا وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام چیف منسٹر پنجاب نعت خوانی و قرآت کے مقابلہ میں ذیشان لیاقت نے گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تحصیل ،ڈسٹرکٹ میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن کے مقابلہ تک رسائی حاصل کی اور گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر کے ایک لاکھ روپے انعام کے حقدار ٹھہرے ذیشان لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا کریڈٹ میرے اساتذہ اور والدین کو جاتا ہے جن کی دعاوں اور محنت سے میں نے راولپنڈی ڈویژن میں پوزیشن حاصل کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More