گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں .
جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیئم اور ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں۔
More Read:
تنویر سپرا کے ’’لفظ کھردرے‘‘ تحریر:ڈاکٹر غافر شہزاد
مگر گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔گردوں کو ہونے والے نقصان کی علامات کافی واضح ہوتی ہیں تاہم لوگ جب تک ان پر توجہ دیتے ہیں، اُس وقت تک بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہوتا ہے۔گردوں کے امراض کئی بار ہماری اپنی بے احتیاطی کی وجہ سے ہی لاحق ہوتے ہیں یعنی ہماری چند عادات جو بظاہر بہت بے ضرر نظر آتی ہیں لیکن اس عضو کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔
ذیل میں چند وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے جو گردوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔اگر ہم ان پر قابو پا لیں تو اس خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں۔
*پروٹین کا بہت زیادہ استعمال*

صحت بخش غذا کے لیے پروٹین بہت اہم ہے مگر اس کا بہت زیادہ استعمال گردوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ درحقیقت بہت زیادہ پروٹین گردوں کو بہت زیادہ کام کرنے پر مجبور کردیتے ہیں جس کا نتیجہ مختلف امراض کی شکل میں نکلتا ہے۔
*نمک*

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ بہت زیادہ نمک بلڈ پریشر بڑھاتا ہے مگر یہ گردوں کو نقصان پہنچانے کا عمل بھی تیز کردیتا ہے، اس کے نتیجے میں گردوں میں پتھری کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ شدید درد، پیشاب میں مشکل اور قے و متلی جیسی شکایات کا باعث بنتا ہے۔
*تمباکو نوشی*

تمباکو نوشی نہ صرف ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے امراض کو بدترین بناتی ہے جو کہ گردوں کے امراض کے دو بڑے سبب بھی ہیں، بلکہ یہ گردوں کی جانب دوران خون کو بھی سست کردیتی ہے جس کے نتیجے میں اس عضو کے مسائل زیادہ سنگین ہوجاتے ہیں۔
*سافٹ ڈرنکس*

اگر آپ روزانہ دو یا اس سے زائد سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں تو گردوں کے امراض لاحق ہونے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ ایک تحقیق کے مطابق ڈائٹ مشروبات گردوں کو زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں تاہم میٹھی سافٹ ڈرنکس کے بھی گردوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
*پانی کی کمی*

گردوں کو ٹھیک طرح سے کام کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اگر جسم میں پانی کی کمی ہوجائے اور خصوصاً ایسا اکثر ہونے لگے تو اس سے گردوں کو نقصان پہنچتا ہے، اگر آپ کے پیشاب کی رنگت زرد ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ جسم میں پانی کی کمی ہونے لگی ہے۔
*درد کش ادویات*

بڑی مقدار میں درد کش ادویات جیسے اسپرین یا بروفین وغیرہ کا استعمال بھی گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے، اسی لیے ان ادویات کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔
*بہت زیادہ ورزش*

بہت سخت اور زیادہ دیر تک ورزش کرنا بھی مسلز کو نقصان پہنچاتا ہے اور ٹشوز کو توڑتا ہے جو کہ خون کے راستے گردوں میں پہنچ کر انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔
*سینے میں جلن کی ادویات*
سینے میں جلن پر قابو پانے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات معدے میں موجود تیزابیت کو کم کرتی ہیں اور اگر ان کا طویل عرصے تک استعمال کیا جائے تو اس سے گردوں میں سوجن پیدا ہونے لگتی ہے
آخری بات:
انسانی جسم میں گردے ایک نہایت اہم مگر اکثر نظر انداز کیے جانے والے اعضا ہیں۔ یہ دو چھوٹے سے اعضا روزانہ ہمارے خون کو صاف کرتے ہیں، فاضل مادوں اور زہریلے عناصر کو پیشاب کے ذریعے خارج کرتے ہیں اور جسم میں پانی، نمکیات اور بلڈ پریشر کا توازن برقرار رکھتے ہیں۔ گردوں کی صحت متاثر ہو تو پورا جسم اس کے اثرات محسوس کرتا ہے، مگر بدقسمتی سے گردوں کی بیماریاں اکثر خاموشی سے بڑھتی رہتی ہیں۔
زیادہ نمک کا استعمال، کم پانی پینا، شوگر اور بلڈ پریشر پر قابو نہ رکھنا، درد کش ادویات کا بے جا استعمال اور غیر متوازن غذا گردوں کو نقصان پہنچانے کی بڑی وجوہات ہیں۔ ابتدائی علامات میں تھکن، ٹانگوں یا آنکھوں کے گرد سوجن، پیشاب میں جلن یا کمی بیشی شامل ہو سکتی ہے، مگر اکثر مریض اس وقت ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں جب بیماری کافی بڑھ چکی ہوتی ہے۔
گردوں کی حفاظت کے لیے روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا، نمک اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز، شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا اور سالانہ طبی معائنہ نہایت ضروری ہے۔ صحت مند گردے ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں، اس لیے انہیں نظر انداز کرنا خود اپنی صحت سے غفلت برتنے کے مترادف ہے۔
VOX Pakistan کے بارے میں
**VOX Pakistan** ایک آزاد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے سیاسی، سماجی، معاشی اور ڈیجیٹل معاملات پر تحقیقی، تجزیاتی اور رائے پر مبنی مواد شائع کرتا ہے۔ ہمارا مقصد خبروں سے آگے بڑھ کر مسائل کی اصل نوعیت کو سمجھنا اور بامعنی مکالمے کو فروغ دینا ہے۔
نویّد احمد ایک آزاد صحافی، تجزیہ نگار اور VOX Pakistan کے بانی ہیں۔
وہ پاکستان اور دنیا بھر کی سیاست، سماجی مسائل، معیشت ، ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس AI پر تحقیقی اور تجزیاتی مضامین لکھتے ہیں۔
ان کی تحریروں کا مقصد خبروں سے آگے بڑھ کر مسائل کے پس منظر، اثرات اور عوامی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
VOX Pakistan کے تحت شائع ہونے والا بیشتر مواد انہی کی تحریر یا ادارت میں شائع کیا جاتا ہے۔
📧 رابطہ: voxpakistanofficial@gmail.com