تمہیں کہا تھا کہ سفید پوشی اور سرکاری ملازمت دو متضاد چیزیں ہیں،کسی ایک میدان کا انتخاب کرو۔تمہیں کہا تھا کہ ہر بندے کے لئے ہر وقت تیار نہ ہوا کرو لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں۔تمہیں کہا تھا کہ تعارف اور شناخت کے لئے لوگوں کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔تمہیں کہا تھا کہ اپنے علاقے میں سرکاری ملازمت انجام دینا جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے،آخری تجزیے میں بے عزتی مقدر ہوتی ہے۔تمہیں کہا تھا یہاں جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے،اس لئے لائم لائیٹ میں آنے سے پرہیز کرو۔تمہیں کہا تھا کہ وہی قتل بھی کرتے ہیں اور وہی لیتے ہیں ثواب الٹا۔تمہیں کہا تھا کہ
Perception is stronger than reality
اور تمہیں کہا تھا کہ سالا ایک مچھر آدمی کو ہیجڑا بنا دیتاہے۔
تمہیں کہا تھا! تحریر: نوید احمد
تمہیں کہا تھا