VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

توجہ ایک کرنسی

توجہ ایک کرنسی ہے،جو دنیا کی شاید سب سے مہنگی کرنسی ہے،اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،بلکہ توجہ کو سوچ سمجھ کر خرچ کریں۔
آج کی ڈیجیٹل دنیا بھی دراصل اسی توجہ کے گرد گھوم رہی ہے،آپ کی توجہ سے ہی الگورتھم چلے گا،آپ کی توجہ سے ہی وائرل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو گا،ڈیجیٹل معیشت کا تمام انحصار صرف توجہ پر ہے،آپ توجہ دیں گے تو یہ نطام چلے گا۔
کامیاب اور ناکام لوگوں میں بھی بنیادی فرق توجہ کے استعمال کا ہے،جو لوگ زندگی میں آگے بڑھتے ہیں، وہ اپنی توجہ کو معمولی چیزوں پر ضائع نہیں کرتے۔ وہ اپنی توجہ کی توانائی سیکھنے، سوچنے، سمجھنے اورتخلیق کرنے میں  لگاتےہیں۔ اور پھریہی توجہ عام انسان کو غیر معمولی بنا دیتی ہے۔

یاد رکھیں، آپ کی توجہ ہی آپ کی زندگی کی سمت طے کرتی ہے۔ اگر آپ اپنی توجہ کو اچھےمقصد،ذہنی اور علمی ترقی اور تعمیری کاموں پر صرف کریں گے تو یہی کرنسی آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دے گی۔اس لیے آج سے اپنی توجہ کی قدر کریں، اسے بچائیں اور اسے صرف ان چیزوں پر خرچ کریں جو آپ کو کل کا بہتر انسان بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More