VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

پشاورزلمی نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے لیے نئی کٹ متعارف کرا دی

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے اپنی نئی کٹ متعارف کروادی۔

پشاور زلمی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ پہن رکھی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائزنے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو پشاور زلمی کا صدر مقرر کیاگیا ہے۔

انضمام الحق گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی کے ساتھ بطور مینٹور کام کر چکے ہیں،انہیں اب آ فیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق فرنچائز کا صدر بنادیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More