جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی ):بڑی دہشتگردی کا خطرہ ٹل گیا،سوہاوہ پولیس نے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرکے دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی علاقہ کا رہائشی ملزم سید حسین درہ آدم سے بذریعہ جی ٹی روڈاسلحہ گوجرانوالہ لے کر جا رہا تھا ،ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کے انسپکٹر اسد ہارون نے اس کی خفیہ اطلاع سوہاوہ پولیس کو دی،جس پرایس ایچ اومحمد الیاس اور ڈی ایس پی سوہاوہ شاھد نذیر کی زیر نگرانی پولیس نے ٹول پلازہ سوہاوہ پربھرپور کاروائی کرتے ہوئے ٹویوٹا کار نمبری LED7476سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزم گرفتارسید حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے چھ پسٹل 700راوند، 12میگزین اور رائفل برآمد ہوئے،
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی جس سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Trending
- جعلی پروفائلز کے ذریعے کردار کشی: ڈیجیٹل دور کا نیا اور خطرناک ہتھیار
- ٹیکنالوجی کے دور میں ذمہ داری، آزادی اور احتساب
- الگورتھم اور احتساب: ڈیجیٹل دور میں طاقت کا توازن کس کے ہاتھ میں ہے؟
- ڈیٹا کس کا ہے؟ شہری حق یا کارپوریٹ اثاثہ: ڈیجیٹل دور کا سب سے بڑا سوال
- فیک نیوز سے ریاستی کنٹرول تک: ڈیجیٹل میڈیا کو درپیش جدید رکاوٹیں