VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

کشمیر میں ظلم کے خلاف ہمیں یکجا ہونا ہو گا،محترمہ نگہت میر

جہلم لائیو (محمد امجد بٹ): کشمیر میں ہونے والا ظلم و ستم بھارت کی بربریت کو ظاہر کرتا ہے اور اس کا ٹارگٹ ماں، بہن اور ننھے معصوم بچے بن رہے ہیں۔کشمیر میں ہونے والے ستم کے خلاف ہمیں یکجا ہونا ہو گا اورکشمیریوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقوام متحدہ کو مثبت قردار ادا کرنا چاہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار ممبر قومی اسمبلی نگہت پروین میر نے میڈیا کے نمائندوں سے کشمیر ڈے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کی اہمیت کا دن ہے اور آج کے دن جہلم بھر سے ریلیوں کی صورت میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے ساری دنیا کومیسج دینا ہوگا۔ اور اقوام متحدہ کو بتانا ہوگا کہ تحریک آزادی کشمیر کا مستقل حل کتنا ضروری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More