VOX Pakistan - ووکس پاکستان
جہلم سے پاکستان تک کی مکمل کوریج

پاکستان کی گرمیوں میں ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے بہترین پھل

پاکستان کی گرمیوں میں ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے بہترین پھل

پاکستان میں گرمی صرف موسم نہیں ہے بلکہ یہ ایک امتحان بن جاتی ہے۔ اس موسم میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر جانا عام بات ہے، لو چلتی ہے، پسینہ بڑھ جاتا ہے اور جسم میں سے پانی تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی چیز آپ کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھ سکتی ہے تو وہ ہیں گرمیوں کے پھل۔ یہ نہ صرف جسم کو پانی فراہم کرتے ہیں بلکہ معدے کو ہلکا رکھتے ہیں، جلد کو تازگی دیتے ہیں اور ہیٹ ویو کے اثرات بھی کم کردیتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ پاکستان کی گرمی میں کون سے پھل کھانے چاہئیں اور یہ آپ کو کیسے ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔

 

1. تربوز — قدرتی واٹر بوٹل (Watermelon):

پاکستان میں مئی جون، اورجولائی کے مہینوں میں تربوز سب سے پسندیدہ پھل ہوتاہے، اور اس کی وجہ بہت واضح ہے:

یہ 92٪ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گرمی میں جسم کو فوری ہائیڈریشن چاہیے ہو تو تربوز سب سے بہترین انتخاب ہوتا ہے۔

6 Health Benefits of Watermelon | Centers Health Care

فوائد:

اس کے کافی فوائد ہیں۔

* جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے

* پانی کی کمی دور کرتا ہے

* جلد کو تازگی دیتا ہے

* دل کے لیے مفید

* ورزش یا دھوپ میں کام کرنے والے افراد کے لیے بہترین

تربوز کو کیسے کھائیں:

* صبح خالی پیٹ

* جوس کی صورت میں

* فروٹ چاٹ میں شامل کر کے

* منرل واٹر کے ساتھ ملا کر اسموڈی

اگر آپ ہیٹ ویو میں باہر نکلتے ہیں تو ایک پیالہ تربوز آپ کے جسم کو فوری انرجی اور پانی فراہم کرتا ہے۔

 

2. فالسہ — پاکستان کا قدرتی کول ڈرنک (Falsa):

فالسہ کو پاکستان میں "قدرتی انرجی ڈرنک” بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا شربت گرمی کے دنوں میں جسم کو فوری ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ فالسہ میں اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

Top health benefits of falsa: 6 cooling recipes to beat the heat, control diabetes, and soothe urinary infections | - Times of India

فوائد:

* ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے

* جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے

* معدے کے مسائل کم کرتا ہے

* گرمی کی تھکن دور کرتا ہے

فالسہ کھانے کا طریقہ:

* شربت بنا کر

* نمک اور کالا نمک ملا کر

* فروٹ چاٹ میں شامل کر کے

فالسہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کا زیادہ وقت دھوپ میں گزرتا ہے۔

 

3. آم — موسمِ گرما کا بادشاہ (Mango)

آم پاکستان کا قومی فخر بھی ہے اور گرمیوں کا سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل بھی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آم میں الیکٹرولائٹس، پوٹاشیم، فائبرز اور پانی کی مناسب مقدار ہوتی ہے؟

یہ چیزیں اسے گرمی میں  ہائیڈریشن کے لیے بہترین پھل بناتی ہیں۔

Fresh and beautiful mango fruit in a bamboo basket on nature backgrounds, copy space(text space), blank for text. | Premium Photo

اب آتے ہیں اس کے فوائد کی طرف

فوائد:

* جسم کو نمکیات فراہم کرتا ہے

* انرجی لیول بڑھاتا ہے

* جلد کو چمک دار بناتا ہے

* ہاضمہ بہتر کرتا ہے

اس کو کیسے کھائیں:

* دودھ کے بغیر شیک (خاص طور پر ہیٹ ویو میں)

* آم کی قلفی

* سلاد میں چھوٹے ٹکڑوں کی صورت میں

یاد رکھیں: زیادہ آم کھانے سے گرمی بڑھ سکتی ہے، اس لیے اسے اعتدال سے کھائیں۔

 

4. خربوزہ — جسم کو دیر تک ہائیڈریٹ رکھنے والا پھل (Melon):

خربوزہ پاکستان میں بے حد عام ہے اور گرمیوں میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے جسم میں پانی دیر تک قائم رہتا ہے اور انسانی جسم کو تسکین پہنچاتا ہے۔

Yellow Canary Melon | Holmes Seed Company

اس کےفوائد:

* معدہ اور جگر کے لیے اچھا ہوتا ہے

* قبض دور کرتا ہے

* وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے

* جسم سے زہریلے مادے نکالتا ہے

کھانے کے طریقے:

* صبح کے وقت کھا سکتے ہیں۔

* افطار میں کھایا جا سکتا ہے۔

* دہی کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

* سلاد کی صورت میں بھی آپ کھا سکتے ہیں۔

خربوزہ خاص طور پر روزہ دار افراد کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھتا ہے۔

 

5. بیر، آلوبخارہ اور آڑو — قدرتی ٹھنڈک اور فائبر کے خزانے:

یہ تینوں پھل پاکستان میں گرمیوں میں آسانی سے مل جاتے ہیں اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ فائبر فراہم کرتے ہیں، جو آنتوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

آلو بخارے کھائیں اور خود کو صحت مند بنائیں - Food - Dawn News Urdu

اس کے فوائد:

* معدے کی گرمی کم کرتے ہیں

* جسم میں پانی برقرار رکھتے ہیں

* جلد کے لیے بہت اچھے

* ہاضمہ بہتر کرتے ہیں

کیسے کھائیں:

* فروٹ چاٹ میں ملا کر

* سلاد

* اسموڈی

* فریج میں ٹھنڈا کر کے

یہ پھل خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

گرمیوں میں پھل کھانے کے فائدے کیوں زیادہ ہوتے ہیں؟

پاکستان میں گرمیوں میں جسم پسینے کی وجہ سے نمکیات کھو دیتا ہے۔ اگر وقت پر ان کی جگہ نہ بھری جائے تو:

* جسم ڈی ہائیڈریٹ ہوتا ہے

* چکر آتے ہیں

* تھکن بڑھتی ہے

* ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہوتا ہے

پھل وہ واحد قدرتی غذا ہے جو:

* پانی

* معدنی نمکیات

* الیکٹرولائٹس

* اینٹی آکسائیڈنٹس

* وٹامن A, C, E

ایک ساتھ فراہم کرتی ہے۔

اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان کی گرمی میں روزانہ کم از کم 2 سے 3 فَرُوٹ (Fruits) ضرور کھائیں۔

گرمی میں پھل کھانے کے چند احتیاطی نکات:

* کبھی بھی فریج سے بہت ٹھنڈا پھل فوراً نہ کھائیں

* خالی پیٹ زیادہ مقدار میں پھل نہ کھائیں

* آم اعتدال سے کھائیں

* تربوز یا خربوزہ دودھ کے ساتھ نہ استعمال کریں

* پھل ہمیشہ دھو کر کھائیں

 

آخری بات:

پاکستان کی گرمی سخت ضرور ہے، لیکن اگر آپ اپنی روزمرہ ڈائٹ میں یہ قدرتی پھل شامل کر لیں تو نہ صرف جسم ٹھنڈا رہے گا بلکہ آپ گرمی کی شدت کو بھی بہتر طریقے سے برداشت کر سکیں گے۔

ہلکی غذا، مناسب پانی، اور گرمیوں کے پھل — یہی ہیں ٹھنڈا رہنے کے تین بہترین طریقے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ گرمی میں صحت مند رہیں تو آج سے ہی اپنی غذا میں یہ پھل شامل کرنا شروع کر دیں۔

نیلم وادی کے دلکش مناظر

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More