ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دعوےمیں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں پر جواردو میں ”حصولِ رزقِ حلال عین عبادت ہے“ لکھا نظر آتاتھا، اسےاب نئے جاری ہونے والے کرنسی نوٹوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ صارفین نے یہ خبر سنتے ہی اس مبینہ اقدام پر تنقید کرنی شروع کر دی،جوہمارے ہاں روایت ہے۔
لیکن ووکس پاکستان کی تحقیق کے مطابق یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔
دعویٰ کیا ہے؟
ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے: ”پرانے نوٹوں پر’حصولِ رزقِ حلال عین عبادت ہے‘ لکھا ہوتا تھا، جو اب نئے نوٹوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔“ پھراس صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے حلال و حرام کی تمیز مٹ گئی ہے اور پوچھا کہ اس کا ذمے دار کون ہے۔
یہی دعویٰ X (ٹوئٹر)، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر بھی بار بار دھرایا گیا۔
حقیقت کیا ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں پر یہ عبارت موجود ہے اور اسے ختم نہیں کیا گیا، ایک سرکاری عہدیدار اور دیگرآزادانہ ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک اہم عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ووکس پاکستان فیکٹ چیک کو بتایا کہ مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر ہر کرنسی نوٹ کی پشت پر موجود سیکیورٹی فیچرز میں یہ عبارت درج ہے،جسے آپ چیک کر سکتے ہیں۔
اس عہدیدار نے ویب سائٹ کا متعلقہ پیج بھی فراہم کیا، جس میں 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز کی تمام تفصیل موجود ہے۔اس فہرست میں ”حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے“ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ووکس پاکستان فیکٹ چیک نے ایک نیا جاری ہونے والاکرنسی نوٹ خود بھی چیک کیا اور تصدیق کی کہ یہ عبارت نوٹ کی پشت پر بہرحال موجود ہے۔
فیصلہ: یہ خبر یا اطلاع باالکل غلط ہے۔ ”حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے“ کی عبارت اب بھی تمام پاکستانی کرنسی نوٹوں پر موجود ہے۔
more read:
کیا یوٹیوب اور پوڈکاسٹ نے روایتی میڈیا کی اجارہ داری ختم کر دی ہے؟
فیکٹ چیک کیا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟
فیکٹ چیک ایک ایسا صحافتی اور تحقیقی عمل ہے جس کے ذریعے کسی خبر، دعوے، بیان یا وائرل معلومات کی سچائی کو جانچا جاتا ہے۔ موجودہ ڈیجیٹل دور میں جہاں معلومات چند سیکنڈ میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہیں، وہاں غلط، گمراہ کن یا ادھوری خبریں بھی تیزی سے پھیلتی ہیں۔ ایسے ماحول میں فیکٹ چیک کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔
فیکٹ چیک کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی دعوے کو قابلِ اعتماد ذرائع، سرکاری دستاویزات، مستند اعداد و شمار اور اصل سیاق و سباق کی روشنی میں پرکھا جائے۔ اس عمل میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ خبر کا ذریعہ کیا ہے، بیان کب اور کہاں دیا گیا، اور کیا اسے درست انداز میں پیش کیا گیا ہے یا نہیں۔ اکثر اوقات ایک درست بیان کو غلط تناظر میں پیش کر کے بھی گمراہ کن بنا دیا جاتا ہے، جسے فیکٹ چیک کے ذریعے واضح کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا نے فیک نیوز کے پھیلاؤ کو آسان بنا دیا ہے۔ تصاویر، ویڈیوز اور اسکرین شاٹس کو ایڈٹ کر کے یا پرانے مواد کو نئے واقعات سے جوڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ فیکٹ چیک ایسے تمام حربوں کو بے نقاب کرنے میں مدد دیتا ہے اور عوام کو یہ سکھاتا ہے کہ وہ ہر وائرل خبر پر فوراً یقین نہ کریں۔
ایک مضبوط فیکٹ چیک نظام نہ صرف صحافت کے معیار کو بہتر بناتا ہے بلکہ جمہوری عمل، عوامی اعتماد اور سماجی ہم آہنگی کے لیے بھی ضروری ہے۔ جب غلط معلومات پھیلتی ہیں تو اس سے معاشرے میں خوف، نفرت اور بداعتمادی جنم لیتی ہے۔ فیکٹ چیک ان منفی اثرات کو کم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
عام صارفین بھی فیکٹ چیک کے عمل میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ کسی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کا ماخذ دیکھنا، مختلف معتبر ذرائع سے تصدیق کرنا اور جذباتی سرخیوں سے محتاط رہنا ایک ذمہ دار ڈیجیٹل رویہ ہے۔ یوں فیکٹ چیک صرف اداروں کی نہیں بلکہ ہر باشعور فرد کی ذمہ داری بن چکا ہے۔
🔹 VOX Pakistan کے بارے میں
VOX Pakistan ایک آزاد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے سیاسی، سماجی، اور معاشی معاملات پر تحقیقی، تجزیاتی اور رائے پر مبنی مواد پیش کرتا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ خبروں کی سطحی رپورٹنگ کے بجائے قارئین کو پس منظر، حقائق اور گہرائی کے ساتھ آگاہ کیا جائے۔
VOX Pakistan پر شائع ہونے والا مواد کسی سیاسی جماعت، ادارے یا گروہ کا ترجمان نہیں بلکہ آزاد صحافتی اصولوں کے تحت تیار کیا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو سوچنے، سوال کرنے اور باخبر فیصلے کرنے میں مدد دینا ہے۔
اگر آپ پاکستان کے حالات کو محض سرخیوں کے بجائے سمجھنا چاہتے ہیں تو VOX Pakistan آپ کے لیے ہے۔
نویّد احمد ایک آزاد صحافی، تجزیہ نگار اور VOX Pakistan کے بانی ہیں۔
وہ پاکستان اور دنیا بھر کی سیاست، سماجی مسائل، معیشت ، ڈیجیٹل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس AI پر تحقیقی اور تجزیاتی مضامین لکھتے ہیں۔
ان کی تحریروں کا مقصد خبروں سے آگے بڑھ کر مسائل کے پس منظر، اثرات اور عوامی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
VOX Pakistan کے تحت شائع ہونے والا بیشتر مواد انہی کی تحریر یا ادارت میں شائع کیا جاتا ہے۔
📧 رابطہ: voxpakistanofficial@gmail.com